ویب ڈیسک: سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری کر دیا ، فلم رواں برس کرسمس کے موقع پرنمائش کے لئے پیش کی جائے گی.
سلمان خان کا الگ اورمنفرد اسٹائل ، لمبے بالوں میں بالی وڈ کےسلو کا لک بالکل ہی مختلف نظر آرہا ہے ۔ فلم کے ٹائیٹل کے حوالے سے بھی اب تک بہت سی افواہیں تھیں ۔اسکا ٹائٹل کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا ،پھر سننے میں آیا کہ اس فلم کا نام بھائی جان تھا ۔مگر اب سلمان خان کی اس فلم کا ٹائیٹل کسی کا بھائی کسی کی جان سامنے آرہا ہے
اس فلم کی ہدایت دے رہے ہیں فرہاد سمجھی ، جبکہ اس فلم میں تیلگو فلموں کے اسٹارز پوجا ہیج اور ونکاتیش مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فلم میں شہناز گل بھی نظر آئیں گی ۔
اس فلم کے علاوہ سلمان خان کے مداح انہیں ٹائیگر 3 اور کک 2 میں بھی اگلے برس سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے