ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں، اب اب مسلح افواج اورقیادت کیخلاف براہ راست کیچڑاچھالنےمیں ملوث ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا واضح ایجنڈا پاکستان کو تباہ اور کمزورکرنا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( NHA) کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔