ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کر دی۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا: ’ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، مشکل وقت میں قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے یہ جیت ضروری تھی‘۔