ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں ن لیگ کی 2 وکٹیں گرادی ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب کے سابق وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔