ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے آغا خان کے صاحبزادے رحیم آغا خان کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم سے آغا خان کے صاحبزادے رحیم آغا خان کا ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم آغا خان نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسماعیلی امامت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لئے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص یورپی یونین میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہوئی صورتحال سے آگاہی دینےکی درخواست کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز کے ذریعے سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی میں مالی مدد دی جائے۔

اس موقع پر شہزادہ رحیم آغا خان نے کہا کہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer