محمد رضوان کی ایم آر آئی کروا دی گئی

5 Sep, 2022 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ایم آر آئی سکین کی رپورٹ کل موصول ہو گی جس کو سامنے رکھتے ہوئے ان سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔

محمد رضوا ن دائیں کے دائیں گٹھنے میں تکلیف کے باعث ان کا ایم آر آئی سکین کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، کیپنگ کے دوران رضوانگ گٹھنے کی شدید تکلیف کا شکار تھے وہ پہلے ہی ٹانگ میں کھچاﺅ محسوس کر رہے تھے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے بھارت کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں اور ایک گیند سے شکست دی ،جس میں اہم کردار رضوان نے اداکیا، انہوں نے 51 گیندوں پر دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگ کھیلی جو کہ ٹیم کی جیت میں اہم اثاثہ ثابت ہوئی ۔

مزیدخبریں