لڑکی نے فیروز خان کا گریبان کیوں پکڑا؟ اداکار نے ناقابل فراموش واقعہ سنادیا

5 Sep, 2021 | 11:13 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کے ورسٹائل اور معروف اداکار فیروز خان نے اپنی زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا، خاتون مداح نے اداکار کا گریبان کیوں پکڑا تھا، فیزروز خان نے ساری روداد بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہردلعزیز اداکار فیروز خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،ان کے جاری ڈرامہ 'خدا اور محبت سیزن 3' کو بھی پسند کیا جارہا ہے، اداکار نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے ناقابل فراموش واقعہ کو بیان کیا،انہوں نے بتایا کہ ایک بار ایک خاتون مداح نے ان کا نمبر لینے کے لیے کالر پکڑ لیاتھا جس کی وجہ سے وہ گھبراگئے تھے۔

فیروز خان نے دلچسپ واقعے کو سناتے ہوئے کہا کہ ایک شو کی شوٹنگ ہورہی تھی رات کا وقت تھا میں اپنی ٹیم کے ساتھ جارہا تھا اسی دوران مجھے کسی کام کے لئے سیٹ سے باہر جانا پڑا،ٹیم کو کہا کہ میں ابھی واپس آتا ہوں،جب میں واپس شو کے سیٹ پر جارہا تھا تو مجھے اچانک اپنے پیچھے قدموں کی آواز آئی، جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں ایک لڑکی کھڑی تھی۔

فیروز خان نے لڑکی کے متعلق بتایا کہ وہ وہی لڑکی تھی جو اکثر میرے ہر سیٹ پر ہوتی تھی میں جہاں بھی شوٹنگ کررہا ہوتا تھا وہ لڑکی بس چپ چاپ سیٹ پر آکر کھڑی ہوجاتی تھی،بہر حال میں نے لڑکی سے پوچھا ’’یس‘‘؟تو اس نے کہا مجھے آپ کا نمبر چاہئے۔

میں نے اسےکہا میرے پاس نمبر نہیں ہے جس کے بعد اس نے میرا کالر پکڑ لیا اور میں گھبرا گیا کہ ایک نمبر کے لیے لڑکی اتنی غصے میں آگئی۔

مزیدخبریں