ناجائز تعلقات کے شبے میں بھائی نے بہن پر گولیاں چلادیں

5 Sep, 2021 | 10:34 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)برکی روڈ پر بھائی نے شک کی بنا پر بہن پر قاتلانہ حملہ کیا،لڑکی زخمی ہو گئی اور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی.

پولیس کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود برکی روڈ کی رہائشی انیس سالہ لڑکی کے کسی لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے، لڑکی کے بھائی نے شک کی بنا پر طیش میں آکر اس پر فائرنگ کی، تین فائر لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

جواں سالہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے، پولیس کاکہنا تھا کہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، ہوس، زیادتی کا شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم  وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں۔

صنف نازک پر گھریلو تشدد اور ظلم و ستم ہمارے معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں،عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں