بچوں کو ماسک پہننے پر کیسے آمادہ کیا جائے؟ماہرین نے بتا دیا

5 Sep, 2021 | 09:46 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک )بچے کب کسی کی سنتے ہیں وہ تو بس اپنے کھیل کود میں مگن ر ہتے ہیں چونکہ عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں بچوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر کیسے آمادہ کیا جائے؟

  تفصیلات کے مطابق  کورونا  بڑی عمر کے  افراد ہی نہیں بلکہ بچوں کو بھی نشانہ بناتا ہے البتہ اس کی شرح کم ہے لیکن ماہرین تمام عمر کے افراد کو فیس ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اب والدین کے لیے کٹھن مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ضدی بچوں کو ماسک پہننے پر کس طرح آمادہ کریں  کیو نکہ بچوں  کو ماسک پہننے کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔اس ضمن میں متعدد ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات نے والدین کو چند مفید مشورے دیے ہیں جن کے تحت وہ اپنے بچوں کو ماسک پہننے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ والدین کو پہلے اپنے بچے کی عادات کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، وہ وقت نکال کر سوچیں کہ وہ کیسے اس کام کے لیے راضی ہوگا۔

والدین کو چاہیے کہ وہ گھر پر بچوں کے سامنے ماسک پہننے اور اس کا بار بار ذکر کریں، اس طرح ان میں ماسک کی اہمیت پیدا ہوگی، کورونا کی باتیں کریں اور اس سے بچنے کی گفتگو کو بھی کھیل کود کا حصہ بنائیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بچوں کو چہرے ڈھانپنے کی حکمت عملی بتانے سے پہلے اپنے آپ سے چند سوالات پوچھیں کہ میرے بچے کے لیے کیا ضروری ہے۔یہ بھی غور کریں کہ  بچہ معلومات کو کیسے سمجھتا ہے؟ وہ بیرونی دنیا کے بارے میں کتنا باخبر ہے؟ ماسک اسے کس حد تک پریشان کر سکتا ہے؟ اس طرح آپ کو ماسک پہننے کی عادت ڈالنے میں معاونت مل سکتی ہے۔

مزیدخبریں