وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

5 Sep, 2021 | 07:47 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیش رفت اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیر نو میں تعاون کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر افغان عوام کی مالی معاونٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے تحفظ کیلئے جامع سیاسی تصفیہ سے آگے بڑھایا جاسکتا ہےْ

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیر نو میں تعاون کرے، وزیراعظم کی دبئی ایکسپو  2020 کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد کو مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم نے میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 
 

مزیدخبریں