(ویب ڈیسک) دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے،عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں، عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 9.9 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ فین فالوونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں،اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عروسی لباس میں ہیں اور اس کے ساتھ میچنگ جیولری بھی پہنی جو ان کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کررہی ہے،عائزہ خان نے تصویر کے کیپشن میں میک اپ آرٹسٹ کا بھی ذکر کیا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے،صارفین اداکارہ کی خوبصورتی پر دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر صارفین نے برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا۔
عائز خان نےویڈیو میں دلہن کا روپ دھارا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر اداکار دانش تیمور شہنشاہ کا انداز اپنایا تھا،فیشن برانڈ لجوانتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کو متعارف کرایا گیا تھا، تشہیری مہم کے سلسلے میں دنوں پر بنائی فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی تھی۔