(ویب ڈیسک) بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے سر پر ہر وقت ایک تلوار سی لٹکی رہتی ہیں کیونکہ یہ ایسا نامراد مسئلہ ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتا ہےلیکن کچھ ایسے پھل بھی ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں معاون ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیب، بیریاں، ناشپاتی اور دیگر پھل شامل ہیں وہ بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینوئڈز سے بھرپور ہوتے ہیں اور امراضِ قبل سرطان اور ذیابیطس سے بھی بچاتے ہیں۔ نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ہمارے معدے اور آنتوں میں رہنے والے خردنامیے اور مختلف اقسام کے بیکٹیریا فلے وینوئڈز سے عمل کرکے بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
شمالی آئرلینڈ میں واقع کوئنزیونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق میں پتہ چلا کہ فلے وینوئڈز کے انجذاب اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں معدے کے خردنامئے اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اس طرح فلے وینوئڈز کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
بلیوبیری، اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریوں کی روزانہ 80 گرام مقدار کھائی جائے تو اس سے چار درجے بلڈ بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ نارمل بلڈ پریشر کی پیمائش 120 اور 80 ہوتی ہے اور 140 سے 90 ایم ایم کو بلڈ پریشر کی بلند مقدار قرار دیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کئی پھلوں کے نیلے اور سرخ رنگوں میں یہ خاص فلے وینوئڈز پائے جاتے ہیں، جن میں بلیک بیری، بلیو بیری، سرخ انگور اور دیگر پھل شامل ہیں۔
معدے کے بیکٹیریا انہیں سادہ اجزا میں تقسیم کرتے ہیں اوریہ دل کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ خود آنتوں کے بیکٹیریا پرمثبت اثر ڈالتے ہیں تو دوسری جانب انہی بیکٹیریا کی بدولت بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔