اداکارہ حبا بخاری کی موٹر سائیکل پر بیٹھے خوبصورت تصاویر

5 Sep, 2021 | 04:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ' دیوانگی' کی اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، صارفین کی جانب سے تصاویر پر ملےجلے کمنٹس کا اظہار کیا جبکہ اکثریت نےپسند بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں،اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

حبا بخاری کو تصاویر میں سکوٹی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے سوال کرتے ہوئےلکھا کہ ' کون سواری کرنا چاہتا ہے؟

2 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں، کمنٹس سیکشن میں اداکارہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملے جلے تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی،اداکارہ حبا بخاری ویڈیو کے پوسٹ کرنے کی وضاحت بھی کی اوراس کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر بھی لکھی،اداکارہ نے مداحوں سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ وہ کمنٹس سیشن میں بتائیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ' آپ کو حبا بخاری کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ کون سا لگا'ساتھ ہی لکھا کہ مداح اپنی رائے انہیں کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں