معروف اداکارہ فضا علی کی پہاڑی سے گرنے کی ویڈیو سامنے آ  گئی  

5 Sep, 2021 | 04:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)شوٹنگ کے دوران اکثر اوقات شوبز سے منسلک اداکار  زخمی بھی ہو جاتے ہیں،ایسی ہی افسوسناک خبر  فضا علی سے متعلق ہے دوران شوٹنگ معروف اداکارہ و ماڈل گر کر زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ  فضا علی کی ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں فضا علی کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے مقام پر  شوٹنگ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے لیکن فضا اچانک ہی گر گئیں جس کے بعد وہاں موجود عملہ بھاگتے ہوئے اداکارہ کے پاس پہنچا، کوئی انہیں پانی دینے لگا تو کہیں انھیں سہارا دے کر  اٹھانے کی کوشش کرنے لگا اسی دوران دیگر عملے اور ساتھی اداکار اس قدر شدید پریشان دکھائی  دیے کہ چیخ و پکار سی شروع ہو گئی کیونکہ فضا علی گرنے کے بعد شدید درد کے عالم میں ایک ہی جملہ دہراتی رہیں ''میرا سر پھٹ گیا ،میرا سر پھٹ گیا،،۔

ساتھ اداکار انہیں باربار اٹھانے کی کوشش کرتے کرتے رہے لیکن تکلیف کے عالم میں فضا علی اٹھ نہیں پا رہی تھیں اور بار بار لیٹ جاتی تھیں۔

مزیدخبریں