عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کوتھانا صدر گیٹ کے سامنے سے گن پوائنٹ پر اغواء کرکے مبینہ طور پر تشدداورزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔لیڈی سب انسپکٹر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کا مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان میں زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، تفتیش کیلئے پولیس سٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم آفیسر کو ہی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کیلئے لیڈی سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھی۔
پولیس کےمطابق تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کارسوار ملزم نے مبینہ طور پرلیڈی پولیس آفیسرکو گن پوائنٹ پر اغواء کیا، پھرملزم نے چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے جاکر خاتون کو اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم لیڈی سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا،خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔