ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن کو شہریوں نے مذاق بنا لیا

Police Help Line
کیپشن: Police Help Line
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قربان لائن (علی ساہی) شہریوں نے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن کو مذاق بنا کر رکھ دیا، گزشتہ ماہ 13 لاکھ 80 ہزار سے زائد غیرضروری کالز کر کے وقت ضائع کیا گیا، اگست میں موصول ہونیوالی کالز میں سے 67 فیصد کا تعلق پولیس سے تھا ہی نہیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کے مطابق اگست میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 لاکھ 58 ہزار 881 کالز موصول ہوئیں، موصول شدہ کالز میں سے 13 لاکھ 85 ہزار 897 کالز غیر متعلقہ تھیں، 1 لاکھ 78 ہزار 410 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، مختلف معلومات کے حصول کیلئے 79 ہزار 39 کالز موصول ہوئیں، اگست میں ٹریفک سے متعلقہ 9 ہزار 376 کالز پر رہنمائی کی گئی۔ 

لاہور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے 9 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا، لاہور میں 194 موٹر سائیکلز اور 4 رکشے تصدیق کے بعد مالکان کے حوالے کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer