ویب ڈیسک: حریم شاہ کی ترکی سے ایسی ویڈیو وائرل ہو ئی کہ سو شل میڈیا صارفین کو بھی جھٹکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو عدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہیں اور آہستہ آہستہ ہاتھ بھی ہلا رہی ہیں۔تاہم ان کے چہرے سے نہیں لگتا کہ وہ بیمار ہیں۔اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں ادا س سی دھن بھی سنائی دے رہی ہے۔جبکہ دوسری ویڈیو میں کسی انگریزی گانے کی آواز سنائی دے رہی ہےاورڈاکٹر ان کو انجکشن لگا رہا ہے۔