(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک پولیس لاہور نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہونگے، سوموار سے ویکسینیڈ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں داخلہ کی اجازت ہوگی، ویکسی نیشن کارڈ رکھنے والے افراد کو ہی لائسنس جاری ہونگے، شہریوں کا جان و مال مقدم، ہر صورت تحفظ کو یقینی بنائیں گے، کورونا وبا سے تحفظ کیلئے ہر مکمن اقدام اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وبا میں بہترین فرائض سرانجام دیئے، لاہور پولیس کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن سولجر ہے۔