(مانیٹرنگ ڈیسک)کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
اٹلی کے شہر روم میں انعام بٹ بیچ ریسلنگ ولرلڈ سیریز کی نوے کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو ہراکر سبز ہلالی پرچم بلند کیا، انہوں نے تین صفر سے کامیابی پاکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔اس سے پہلے سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی، کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔
انعام بٹ کی جیت پر ان کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹے نے چوتھی بارگولڈ میڈل حاصل کیا، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخرہے۔
واضح رہےکہ پیرا لمپکس میں گوجرانوالہ ہی کے حیدر علی نے ایک روز پہلے گولڈ میڈل جیتا اب اسی شہر کے انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔