ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا فروغ تعلیم کیلئے بڑا قدم

Punjab Govt
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا فروغ تعلیم کیلئے بڑا قدم، صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید 15 یونیورسٹیز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے مزید 15 نئی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے صوبے میں مزید پندرہ یونیورسٹیاں بنانے کا پلان تیار کر لیا، یہ یونیورسٹیاں ضلع شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، گوجرانوالہ، بہاولنگر، حافظ آباد اور نارووال میں بنائی جائیں گی، مذکورہ نئی یونیورسٹیوں پر کل 15 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ پہلے مرحلے پر 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، نئی یونیورسٹیوں میں جدید مضامین پڑھائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer