اقوام متحدہ کا 13 ستمبر کو 'افغانستان امداد کانفرنس' بلانے کا فیصلہ

5 Sep, 2021 | 09:29 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں ممکنہ طور پر 'انسانی بحران' کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 13 ستمبر کو جنیوا میں ایک بین الاقوامی امداد کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آنے والی انسانی تباہی' کو روکنے میں کانفرنس مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی برادری کو ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی اپیل کرتے ہیں کہ مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانیوں کو ان کی ضروری خدمات ملتی رہیں۔امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سے قبل ہی ملک میں شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں خاندان بھوک سے دوچار ہیں۔

اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے قیام اور (خوراک) کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزیدخبریں