ڈیفنس (زین مدنی)اداکارہ ثنا جاوید نے میک اپ سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ڈرامہ بغیر میک اپ کے شوٹ کیا جائے گا تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
دنیا بھر کی لڑکیوں کو میک اپ کرنا، سجنا سنورنا اچھا لگتا ہے اور جبکہ کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی لڑکیوں کا میک اپ کرنا ان کے کام کا حصہ ہے۔اداکاراوں کا خوبصورت نظر آنے کیلیے میک کرنا عام سی بات ہے لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری تعلق رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید کو میک اپ کرنا بلکل پسند نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں میک اپ کرنا بالکل نہیں پسند۔
ثنا جاوید نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں میک اپ کرنے سے بہت چِڑ ہے۔ان کے خیال میں جب سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچنے کے بعد 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ میک اپ کرنا پڑتا ہے تو ان کی ساری انرجی وہیں ختم ہو جاتی ہے اور جب اداکاری کا وقت آتا ہے تووہ خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتیں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک پورا ڈرامہ بغیر میک کے شوٹ کروایا ہے اور انہیں اس ڈرامے میں کام کرنے کا بہت مزا آیا۔