(علی ساہی) پنجاب بھرمیں ایف آئی ارکا اندراج، کیسزکی تفتیش، پٹرولنگ، امن وعامہ کے معاملات کے اب ایک کلک پرہوں گے، پولیس کی کیسزمیں تفتیش، نفری کی تعیناتی پٹرولنگ، کیسز کے اندراج سمیت دیگر معاملات کے لیے مانیٹرنگ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس کے اہم معاملات میں تاخیرکی وجہ شکایات کے ڈھیر لگے ہیں جن کودورکرنے کے لیے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھرمیں ایف ائی ارکا اندراج، کیسزکی تفتیش، پٹرولنگ، امن وعامہ کے معاملات کے ڈی پی اوزاور ار پی اوز ایک کلک پرہوں گے جبکہ تمام اہم اہم معاملات آئی جی کے ڈیش بورڈ پرہوں گے۔صوبہ بھر کے تمام کیسزکی روزانہ تفتیش، لاءاینڈ ارڈرکے حالات، سیکیورٹی سمیت دیگر تمام ایشوزکے متعلق ایپ میں اپڈیٹس موجودہوں گی۔
پنجاب بھر کے سرکلز میں ڈی ایس پیزروزانہ کی بنیادپرمتعلقہ پوائنٹس کو اپڈیٹ کرے گا۔ڈی ایس پی سے حل نہ ہونے والے معاملات ڈی پی او کوالرٹ کی صورت میں بھجوائے جائے گا تاکہ شہریوں کی شکایات اور امن وعامہ کے معاملات کوبہتر طریقے سے نمٹایا جاسکے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ڈیش بورڈ میں تمام منفی پوائنٹس ہائی لائٹ ہوں گےجس کے ذریعے تمام معاملات سے اپڈیٹ رہیں۔ پی ائی ٹی بی کے تعاون سے رواں ماہ متعارف کروادی جائے گی۔
پنجاب پولیس کا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
5 Sep, 2020 | 08:45 PM