ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر حسین نے 'ترک ' ادا کاروں کو کچرا قرار دےدیا

 یاسر حسین نے 'ترک ' ادا کاروں کو کچرا قرار دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ادا کار یاسر حسین نے مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے  اداکاروں کو عالمی کچرا قراردے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں یاسر حسین نے ترک اداکاروں کی طرح دکھنے والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئرکی  اور ساتھ ہی لکھا کہ "ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ  گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر"۔ 

 یاسرحسین کی سٹوری کا سکرین شاٹ سامنے آنے پر اداکارہ انوشے اشرف نے لکھا کہ " یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ  کوئی کچرا نہیں ہوتا، اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے "۔ باہمی عزت دینے پر زور دیتے ہوئے ان کا مزید کہناتھاکہ  دنیا بھر سے ہر کسی کی اپنی کوشش ہے ، یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر سیریز میں سے کوئی ایک چیز بھی آنکھیں کھول سکتی ہے تو ارطغرل کچرے سے بہت دور ہے ۔

انوشے اشرف کا کہناتھاکہ لوگ بالآخر اب کچرا مسترد کررہے ہیں، گھر پر کام کریں اور بہتر سکرپٹ، شوز اور بجٹس دیکھیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ لوگوں نے اپنی تصاویر شیئرکرکے کیسے توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور اس کی وجہ سیریل ہی تھی ، نہ کہ پاکستان میں کسی شخص کی موجودگی کی وجہ سے ، لہذا ہمیں بیرونی ڈراموں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ان لڑکوں کو سامنے آنے کا حوصلہ دیا، ہمیں صرف اچھائی دیکھنی چاہیے "۔

یاسر حسین نے اداکارہ انوشے اشرف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "انوشے ! پرسکون ہو جاؤ،  میں نے اپنی سٹوری میں ارطغرل کا ذکر تک نہیں کیا۔  یاسر نے مزید لکھا کہ ہم بچپن سے جاپان کی استری، انڈیا کی ساڑھی، آسٹریلین چھری کانٹے کو اچھا سمجھتے ہوئے اپنے مال کو کچرا سمجھا ہے، ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہوگا۔ آج بھی پاکستانی'نیشنل' کی استری سب سے پائیدار ہے، وزیر آباد کے چھری کانٹے کمال ہیں اور کمالیہ کی کھدر اپنی مثال آپ ہے۔

اگر آپ نے ساری زندگی انگریزی بولی اور اپنے شو پر انگریزی گانے بجائے ہیں تو آپ کو سمجھانا تھوڑا سا مشکل ہے۔ اداکار یاسر نے مزید لکھا کہ ہر بات کو ارطغرل سے مت جوڑیں، اپنا خیال رکھیں، میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔"

Malik Sultan Awan

Content Writer