وزیراعلیٰ کی  حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

5 Sep, 2020 | 06:23 PM

Shazia Bashir

 علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی جمہوری ممالک میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

       

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع  سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور دو سالہ کارکردگی کو سراہا۔

 

 اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مالی امور میں شفافیت اور انتظامی امور میں میرٹ کو فروغ دیا ہے، سابق حکومتوں کی جانب سے حکومتی و انتظامی امورمیں بگاڑ کو دو برس میں درست کیا ہے، سابق حکومت نے سرکاری خزانے کو ذاتی سمجھ کر بے دردی سے ضائع کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانے کے امین ہیں اور دیانتداری کیساتھ وسائل صرف عوام پر خرچ کررہے ہیں،   اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے بعد کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی جمہوری ممالک میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام

 

 انہوں نے کہا کہ مخالف سیاستدان صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں ایسے عناصر کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی اور آئندہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

 

 وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان،غضنفر عباس، چوہدری فیصل فاروق چیمہ، غلام علی اصغر خان، چوہدری افتخار حسین، محمد عامر عنایت شہانی، محمد اعجاز حسین اور سردار فاروق امان اللہ دریشک شامل تھے۔ 

مزیدخبریں