ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کا رزلٹ تیار،نتائج کا اعلان کب کیا جایئگا؟

میٹرک کا رزلٹ تیار،نتائج کا اعلان کب کیا جایئگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نےمیٹرک کا رزلٹ تیارکرلیا،نتائج کی تیاری کےباوجود بورڈ نتائج کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لئےبے بس ہے، چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہےکہ رزلٹ ڈیکلیئرکرنے کے لئےانہیں پہلےکیبنٹ کمیٹی سےمنظوری لینا ہوگی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کےتحت میٹرک کےامتحان میں اڑھائی لاکھ سےزائد طلبہ نےشرکت کی تھی، چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کے مطابق میٹرک امتحان کےنتائج کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی، کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کےبعد نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہوگا، پروفیسر ریاض ہاشمی نےمزید کہا کہ سوشل میڈیا پر نتائج کی تاریخ کے حوالے سےغلط خبریں ہیں،نتائج کیلئے کیبنٹ کمیٹی سے تاریخ کی منظوری لینا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا اثر کم ہوچکا ہے، تعلیمی ادارےکھول دینےچاہیے۔ میٹرک کے نتائج تیار ہیں بس کابینہ سے اجازت کا انتظار ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے خدشات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،نجی وسرکاری ادارے کھل چکے ہیں،اس حوالے سےتاہم حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہوگا۔

 راجہ یاسر ہمایوں کاکہناتھاکہ کورونا کا زورٹوٹ چکاہےدیگرشعبہ جات کی طرح تعلیمی اداروں کوبھی کھول دیناچاہیے۔ میٹرک کارزلٹ تیارہے۔پروموشن پالیسی کی منظوری کابینہ نے دینی ہے۔جیسےہی منظوری ملتی ہےنتائج جاری کردیں گے ۔

واضح رہے کہ  پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےمطالبہ کیا تھا کہ 15 ستمبرسےسرکاری سکول کھولنے سےقبل فنڈزاورنان سیلری بجٹ فوری جاری کیا جائے۔فنڈز اور نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا گیا توکورونا حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ناممکن ہوگا،انکا کہنا تھا کہ پچھلےسال کی دو اور رواں مالی سال کی پہلی قسط تاحال نہیں ملی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer