ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار شہباز شریف کے اہم عوامی منصوبے ختم کرنے کے درپے

بزدار سرکار شہباز شریف کے اہم عوامی منصوبے ختم کرنے کے درپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بزدار سرکار شہباز شریف کےاہم عوامی منصوبے ختم کرنے کے درپے، شہر خاموشاں بھی تبدیلی کی زد میں، پنجاب کے بڑوں نے شہر خاموشاں اتھارٹی کو ختم کرنے کے لیے سر جوڑ لیے۔

پنجاب حکومت نے سابقہ دور کے عوام دوست منصوبے شہرخاموشاں اتھارٹی کو ختم کرنے پرغور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہر خاموشاں اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ ہفتے اتھارٹی کے قیام کے جواز کی رپورٹ پیش کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق شہر خاموشاں اتھارٹی کے قیام اور انتظامی امور کی رپورٹ کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پابند کردیا گیا، شہر خاموشاں اتھارٹی کو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے حتمی فیصلے سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے قیام کے جواز اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی.

واضح رہے کہ 24 جولائی کو محکمہ بلدیات نے شہرخاموشاں کوغیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نئے ڈی جی اور ممبران کی تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی ارسال کی گئی تھی، سمری میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابقہ شہر خاموشاں اتھارٹی کے ممبران اور ڈی جی سیاسی بنیادوں پر تعینات تھے، جن کا تعلق مسلم لیگ نون سے تھا، اس اتھارٹی کے موجودہ عہدیداروں کو ہٹا کر نئی اتھارٹی بنانے کی منطوری دی جائے، جس میں ممبران موجودہ ارکان اسمبلی ہوں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ماڈل قبرستانوں کے لیے ایک اتھارٹی بنائی گئی تھی۔ اس اتھارٹی کے ذمے صوبے بھر میں شہر خاموشاں ماڈل قبرستان بنانا تھا۔ جہاں غسل سے لے کر کتبہ تک کی ہر سہولت مہیا کرنے کا اعلان ہوا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer