(سٹی42) رائیونڈ روڈ بھوبھتیاں چوک پر افسوسناک حادثہ میں تیزرفتار ڈمپرنےموٹرسائیکل رکشہ کچل دیا،موقع پر ہی5افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ بھوبھتیاں چوک میں موٹرسائیکل رکشہ میں سوار ہوکر کام پر آنے والے 5 افراد کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا،واقعہ کے پیش آنے پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،خوفناک حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس حکام کا کہناتھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد مقامی فیکٹری کے ملازم تھے،ڈیوٹی پر آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،و زیراعلیٰ پںجاب نےٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او اور کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہور رائے ونڈ روڈ بھوبتیاں کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتا کار بےقابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرائی،جس کے سبب سے موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، زاہد علی، محمد فاروق، زریاب اور حسنین شامل ہیں۔حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے،عصر حاضر میں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھانے کو مل رہے ہیں،سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل کی ایجادات ہوئی،جو کہ یقیناً انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے انسان دِنوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال نہ کر کے انسان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔