وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

5 Sep, 2020 | 10:32 AM

Shazia Bashir

سٹی42:  وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی,  اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا .

ادارہ شماریات  کے مطابق مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ایک ہفتے میں ٹماٹر 25.6 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات  کے مطابق    پیاز 11.6 , انڈے 7.4 اور چکن کی قیمت میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا،   ٹماٹر 60.66 پیسے فی کلو سے بڑھ کر 76 روپے 78 پیسے فی کلو ہوگئے،  پیاز 44 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 49 روپے 52 پیسے فی کلو تک ہوگئے ،  انڈے 118 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 127 روپے 78 پیسے فی کلو ہوگئے۔

ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 87 پیسے فی کلو مزید سستی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 11 پیسے سے کم ہوکر 94 روپے 24 پیسے فی کلو ہوگئی،   20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 998 روپے 35 پیسے سے کم ہوکر 997 روپے 61 پیسے فی کلو ہوگئی،  کیلے ، دال مسور ، دال ماش ،سستے ہوئے ۔

ادارہ شماریات  کے مطابق   مٹن ، بیف ، خشک دودھ ، ملبوسات اور چائے کے نرخ برقرار رہے،  پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل ، بجلی اور گیس کے نرخ برقرار رہے۔

مزیدخبریں