ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی واردات، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

ڈکیتی واردات، نوجوان جان کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شہر میں ایک اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل، اقبال ٹاؤن میں فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

اسٹریٹ کریمنلز کی بے خوف کارروائیاں جاری، ایک اور نوجوان ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے والا 21 سالہ احتشام راوی ٹاؤن کے علاقے میں ہیئرڈریسر کی دوکان پر کام کرتا تھا جبکہ فارمیسی میں واردات کے بعد ملزمان تین لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے لگے کہ عملے نے باہر نکل کر فائر کردیا۔ مگر ملزمان کی جانب سے چلائی گئی جوابی گولی دوکان کے دروازے پر کھڑے احتشام کو لگ گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کرموقع پر جاں بحق ہو گیا۔

 دوکان مالک کا کہنا تھا کہ ایک ماہ پہلے بھی اسی جگہ پر ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے، مگر ملزمان کو گرفت میں نہیں لیا جا سکا۔ مقتول احتشام کا والد ایئرپورٹ سکیورٹی میں تعینات ہے جس کا کہنا تھا کے احتشام کچھ عرصے سے ہیئر ڈریسر کا کام سیکھ رہا تھا، لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف دلائیں۔

پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔