ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ نے3 نئے بس ٹرمینلز کی تعمیر کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

وزیر اعلیٰ نے3 نئے بس ٹرمینلز کی تعمیر کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تین نئے بس ٹرمینلز کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی 15 روز میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریگی۔

پنجاب حکومت نے سابق دورِحکومت میں پلان کیے گئے بس ٹرمینلز منصوبے پر عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، جو شہر میں تین نئے جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کے منصوبے پر  رپورٹ بنائے گی، کمیٹی میں چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کنوئینر ہوں گے۔ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایس ایم بی آر اور ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شامل ہیں، صوبائی وزیر راجہ بشارت پندرہ روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ کریں گے۔

کمیٹی شاہدرہ، گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کا جائزہ لے گی، کمیٹی ٹرمینلز کیلئے اراضی کی نشاندی پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ دے گی جبکہ بادامی باغ لاری اڈے کی منتقلی کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer