گورنر پنجاب سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

5 Sep, 2019 | 02:02 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی صورتحال، انتطامی معاملات اور اہم منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چودھری رمضان کی قیادت میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نسیم صادق نے ملاقات کی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے گورنر پنجاب کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ کے پی کے ویمن کمیشن کی سابق چئیر پرسن نیلم ٹورو، برطانیہ سے عامر یونس، گلاسکو سے فاروق شیخ، اکبر شیخ ، عمران غوری کی قیادت میں وفد  نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔

 گورنر پنجاب نے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی پولیو، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خاتمہ کے حوالہ سے فیلڈ میں کی گئی کوششوں کو سراہا.

مزیدخبریں