لاہور ڈویژن میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا فیصلہ

5 Sep, 2019 | 09:44 AM

Sughra Afzal

 (قیصر کھوکھر) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن کی حدود میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نئے انڈسٹریل زونزکے قیا م سے متعلق پلان کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، سی ای او اربن یونٹ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی،چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کی تجویز کے مطابق آٹھ مقامات پر جلد سروے کرنے کی ہدایت کی ۔ چیف سیکرٹری کاکہنا تھاکہ صنعتوں کا پہیہ گھومنے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا۔

چیف سیکرٹری نے نئے انڈسٹریل زونزکیلئے ماحولیاتی، قانونی اور دیگر امور پر غور و خوض کیلئے 3کمیٹیاں قائم کردیں، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اےنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انڈسٹریل زونزسے باہرصنعتوں کوقانونی حیثیت دینے کیلئے فریم ورک تیارکیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل زونز کے قیام سے سرمایہ کاری کو فروغ،ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں