دنیا کا سفر کرنیوالے یورپی سائیکلسٹ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ

5 Sep, 2019 | 12:03 AM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) سائیکل پر دنیا کا سفر کرنیوالے یورپی سائیکلسٹ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ، اٹلی کے ڈیوڈ اور بیلجیئم کے نوچو کہتے ہیں پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے، پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

یورپی سائیکلسٹس نے اٹلی اور بیلجیئم سے الگ الگ سفر کا آغاز کیا لیکن خنجراب سے ہم سفر بنے اور چالیس روز تک پاکستان کے مختلف شہروں کا سیر کرتے ہوئے لاہور پہنچے۔ اٹلی کے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھانے لاجواب ہیں، بریانی اور دال ماش کی لذت ہمیشہ یاد رہے گی جبکہ بیلجیئم کے نوچو کہتے ہیں پاکستان خوبصورت ملک ہے دوبارہ آنے کی خواہش ہے۔

یورپین سائیکلسٹ لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئے جہاں ڈیوڈ شملہ جبکہ نوچو دہلی جائیں گے۔

مزیدخبریں