سٹی 42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ،اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری ڈیٹ اندازے سے نہیں بلکہ سائنٹیفک سٹڈی کے مطابق لکھی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق اب مینوفیکچررز اشیاءخوردونوش پر اپنی مرضی کی ایکسپائری ڈیٹ نہیں لکھ پائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اشیائےخوردونوش پر ایکسپائری ڈیٹ اندازے سے نہیں سائنٹیفک سٹڈی کے مطابق لکھی جائے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک سٹڈی پر کام بھی شروع کردیاہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ سائنٹیفک سٹڈی کے بعد اشیائے خوردونوش کی مخصوص مدت استعمال مقررکی جائے گی، سائنٹیفک سٹڈی کے تحت مدت استعمال کا اطلاق سب سے پہلے ڈیری آٹمز پر ہوگا، بیشتر مینوفیکچررز مرضی کی مدت معیاد استعمال کرکے خریداروں کو دھوکہ دے رہے تھے،فوڈ سیفٹی،فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی پھر ان ایکشن، مینوفیکچررز کے گرد گھیرا تنگ
5 Sep, 2018 | 05:37 PM
Read more!