ڈبل شفٹ سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی

5 Sep, 2018 | 05:09 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض ) سکول سربراہان کی شامت آگئی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈبل شفٹ سکولوں کے ہیڈز کو شام 5 بجے تک ڈیوٹی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

سٹی42 کے مطابق اب ڈبل شفٹ سکولوں کے ہیڈ شام پانچ بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔ سکول سربراہان ہر ماہ سکول کونسل کی ایک میٹنگ لازمی کریں گے۔ سکول کونسل کی میٹنگ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لازمی شرکت کرے گا۔ رنگ و روغن سیمنٹ کے پلستر پر کرایا جائے گا، اینٹوں پر لال رنگ کرایا جائے۔

سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات کار میں اساتذہ پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکول سربراہان پہلی شفٹ پڑھا کر ڈیڑھ بجے گھر چلے جاتے تھے۔

مزیدخبریں