ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونگی امرسدھومیں880 طلباوطالبات کی زندگیاں خطرےمیں

چونگی امرسدھومیں880 طلباوطالبات کی زندگیاں خطرےمیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:میوکالونی چونگی امرسدھومیں سکول کی بوسیدہ عمارت،880زندگیاں داؤپر ،سکول انتظامیہ کی لاپرواہی سے ملک کا"مستقبل"خطر ے کاشکار،سکول کی بوسیدہ چھتیں تلواربن کر بچوں کےسرپرلٹکنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق یاسین پبلک ہائی سکول کی عمارت بو سیدہ ہو چکی ہے ،چار منزلہ خستہ ہال عمارت کے نیچے880 کے قریب طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں،دیواروں میں دراڑیں پڑچکی ہیں، چوتھافلوربوسیدہ ہونے سےمنہدم ہوچکا ہے، طلباوطالبات کا کہنا تھا کہ جس وقت چھت گری ہم کمروں میں موجودتھے،چھت گرنے کی آواز سےخوفزدہ ہوکرہم کلاسزسے باہرنکل آ ئے ۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ سکول زیب النساءفاؤنڈیشن کی زیرنگرانی ہے،سکول کی عمارت نقشے کے بغیرتعمیرکی گئی ،عمارت کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال کیاگیا،محکمہ تعلیم نے بغیر دیکھے ہی اس کی رجسٹریشن کردی۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وقت کوئی بھی ناگہانی صورتحال پیش آسکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer