عمران یو نس : پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے،دودھ کی چیکنگ کے دوران 53 ہزار616 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا.
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے لاہور میں داخل ہونے والی 244گاڑیوں کی چیکنگ کی،دوران چیکنگ 60گاڑیوں میں موجود 6 ہزار 654لیٹر ناقص دودھ تلف کیاگیا۔گجومتہ ، سگیاں، راوی ٹول پلازہ ، ٹھوکر اور رائے ونڈ روڈ پر ناکے لگائے گئے۔لاہور ریجن میں مجموعی طور پر1 ہزار 23گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 841 کا دودھ خالص اور 182 کا ملاوٹ والا تھا، 27ہزار239لیٹر دودھ تلف کیا گیا۔
صوبہ بھر میں مجموعی طور پر2041گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 407گاڑیوں کا دودھ ملاوٹ زدہ پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق کھلے دودھ کے علاوہ ڈبے والے دودھ کے بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں،دودھ میں ملاوٹ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پاسچرائزیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ممالک میں کھلے دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں، صرف بوتل میں بند پاسچرائز دودھ ملتاہے،کھلے دودھ کی مسلسل چیکنگ کے لیے سرپرائز کارروائیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔