نیا پاکستان سرسبز اور خوبصورت ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب

5 Sep, 2018 | 11:40 AM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کردیا,  کہتے ہیں کہ سرسبز پاکستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پودا لگاکر"پلانٹ فار پاکستان مہم" کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو صوبے میں کامیاب بنائیں گے۔ اس مہم کے تحت ملک بھر میں 5 برس کے دوران 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت پاکستان اور پنجاب کو گرین بنائیں گے۔ نیا پاکستان سرسبز اور خوبصورت ہوگا۔

 سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی نسل کو خوبصورت اور سرسبز پاکستان دینا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں