ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر، محکمہ ایکسائز نے بڑی پابندی لگا دی

گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر، محکمہ ایکسائز نے بڑی پابندی لگا دی
کیپشن: City42 - Cars, Excise Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز میں پرکشش نمبروں کی نیلامی میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ اب کسی بھی شہری کو گاڑی کی بک اور موقع پر ادائیگی کے بغیر نیلامی میں نمبر الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

سٹی 42 کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبروں کی جب بھی نئی سیریز شروع ہوتی ہے تو اس میں1600سے زائد پرکشش نمبر رکھے جاتے ہیں جن کی نیلامی کرائی جاتی ہے۔ زیادہ بولی دینے والے کو نمبر جاری کر دیا جاتا ہے۔

 ڈائریکٹر ریجن سی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ بیشتر نمبر شہری بولی میں خرید لیتے ہیں لیکن رجسٹریشن بک نہ ہونے کی وجہ سے موقع پر رقم ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے نہ صرف وہ نمبر ضائع ہوجاتا ہے بلکہ قومی خزانے کا نقصان بھی ہوتا ہے۔اسی لیے اب گاڑی کی بک اور موقع پر ادائیگی کے بغیر نیلامی میں نمبر الاٹ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer