جے شنکر کے بعد ساری شنگھائی تعاون تنظیم کو "احتجاج میں شرکت کی دعوت" دے دی

5 Oct, 2024 | 10:48 PM

سٹی42:   خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان  بیرسٹر سیف نے کل انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر کو پی ٹی آئی کے احتجاج مین شرکت کی دعوت دی تھی، آج انہوں نے اپنے اس بیان کو "سیاق و سباق سے ہٹ کر" پیش کرنے کی شکایت کرتے ہوئے ساری شنگھائی تعاون کوسنل کے تمام مہمان وزرائے خارجہ کو ہی اپنے احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دے دی۔ 

 اپنے ایک "وضاحتی بیان" مین خیبر پختونخوا کی علی امین حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی کے رہنما  بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ ان کا جے شنکر کے حوالے سے میڈیا میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔  اس  بیان میں  بیرسٹر سیف نے کہا کہ" ٹی وی اینکر نے جے شنکر کے آنے کی بات کی تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں،"  بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ  ان کا بیان آدھا پیش کیا جا رہا ہے، جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے بیان کی پوری ویڈیو چلائی جائے۔ 

جس نیوز چینل نے کل جمعہ کی شب بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ شنکر جے کشن کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت نشر کی تھی، اس نے آج ان کی گفتگو کی ویڈیو کلپ دوبارہ نشر کرنے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کر دی۔ اس ویڈیو کلپ مین بیرسٹر سیف نے اینکر کے کسی سوال کے بغیر خود ہی جے شنکر کا ذکر کیا اور انہیں اپنے احتجاج میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

آج اپنی وضاحت میں بھی بیرسٹر سیف پاکستان کے مہمان غیر ملکی مہمانوں کے متعلق  بے سر و پا باتیں کرنے سے باز نہیں آئے بلکہ ایک قدم آگے بڑھ کر 

 بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی احتجاج کو  شنگھائی تعاون اجلاس سے غلط جوڑ رہی ہے۔ وہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آنے والے معززین کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔  بیرسٹر سیف باز نہیں آئے، ج

خیال رہےکہ گزشتہ روز  ترجمان خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور  ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ 
ایک نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف  نے وزیر داخلہ کا بھی مذاق اڑایا تھا اور کہا تھاکہ "وزیر اعلیٰ کے پی ڈی چوک پہنچیں گے اور محسن نقوی کو چائے پلائیں گے، ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا۔"

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ ’ایک بات آپ کو بتاؤں یہ جتنے ممالک آ رہے ہیں ان کے وفود ہمارے احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، پاکستان کی جمہوری اقدار کی مضبوطی کی تعریف کریں گے، یہاں پر احتجاج کرنے کا حق ہے آئین کے مطابق بڑی سیاسی پارٹی کو احتجاج کی اجازت ہے‘۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔ یہ بھارت کے کسی وزیر خارجہ کا طویل عرصہ کے بعد پاکستان کا دورہ ہو گا۔ 

مزیدخبریں