ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رام راج کا خاتمہ، ایگزٹ پولز کے نتائج آ گئے

Haryana Exit Polls results, Congress returns to power in Haryana, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت: بھارت کی ریاست ہریانہ میں آج 5 اکتوبر کو ریاستی اسمبلی کی 90 نشستوں پر الیکشن کے لئے پولنگ مکمل ہوتے ہی کانگرس کی جیت کا ڈھول بجنے لگا ہے۔  کانگرس کی اس ریاست میں دس سال بعد واپسی کے متعلق ایگزٹ پولز کی پیش گوئیاں سامنے آ رہی ہیں۔

بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ آج ہریانہ کے عوام نے کسان تحریک کے دوران اپنی بے عزتی کا بدلہ لیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دس سالہ اقتدار کا چراغ گل کر دیا ہے۔ آج ہریانہ ریاستی اسمبلی کی 90 نشستوں کے لئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز سے نشان دہی ہو رہی ہے کہ ریاست کے عوام نے کانگرس کو پچاس تک نشستیں دینے کے لئے ووٹ دیا جبکہ دس سال سے ریاست پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو شاید  30 کے لگ بھگ ہی نشستیں مل پائیں گی۔ 

ہریانہ ریاستی اسمبلی کے آج 5 اکتوبر کو ہونے والی الیکشن مجموعی طور پر پر امن رہے اور ووٹرز کی بھاری تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگرس کے درمیان عام آدمی پارٹی اور لوک دل بھی اپنے امیدواروں کے ساتھ موجود رہیں۔ 

اب تک سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے کانگرس  کو 90 رکن یریاستی اسمبلی میں  50  تک نشستیں جیتتے دکھایا ہے۔ ریاست میں حکومت بنانے کے لئے 46 ارکان کی حمایت کافی ہوتی ہے۔ 

ریاست ہریانہ میں لوک سبھا پارٹی کے الیکشن میں ہی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف واضح فیصلہ سنا دیا تھا، لوک سبھا الیکشن مین بھارتیہ جنتیا پارٹی سے پانچ نشستیں چھِن گئی تھیں۔  کانگرس کے ووٹ بینک میں 2019 میں صرف 28 فیصد ووٹ رہ گئے تھے، مئی میں لوک سبھا الیکشن میں وہ بڑھ کر 43 فیصد سے اوپر چلے گئے اور آج ریاست کی اسمبلی کے الیکشن میں امکان ہے کہ کانگرس کو پڑنے والے ووٹوں کی گنتی مزید بڑھی ہے۔ 

ریپبلک بھارت-میٹرج ایگزٹ پول

ریپبلک بھارت-میٹرج کے ایگزٹ پول کے تخمینے کے مطابق، کانگریس کو ہریانہ میں 55-62 سیٹیں مل سکتی ہیں، جب کہ بی جے پی کو 18-24 سیٹیں ملنے کی امید 

 ہے۔

 پیپلز پلس ایگزٹ پول

پیپلز پلس نے اپنے ایگزٹ پول کا نتیجہ شئیر کرتے ہوئے کانگرس کے لئے  49 سے 61 تک نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

ہریانہ کے لیے پیپلز پلس کا تخمینہ

کانگریس: 49-61
بی جے پی: 20-32
جے جے پی: 0-3
دیگر: 5-8

دھرو ریسرچ کا ایگزٹ پول

دھرو ریسرچ کے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق، کانگریس کو ہریانہ میں 50-64 سیٹیں ملنے کی امید ہے، جب کہ بی جے پی کو 22-32 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔