اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی گرفتار

5 Oct, 2024 | 07:38 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کے دوران  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر  اور خاتون رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 پنجاب اسمبلی کے  اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر ریلوے سٹیشن کے قریب سے گرفتارکیا گیا جبکہ خاتون رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ مینار پاکستان آزادی چوک فلائی پہنچیں تو پولیس نے حراست میں لے لیا، پو لیس نے مسرت جمشید چیمہ سمیت 3 خواتین کو حراست میں لے لیا۔

علاہو ازیں 5 مردوں کو بھی نعرے بازی کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ 

مزیدخبریں