ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں مسجد پر ڈرون حملہ

Hezbollah command center embedded in mosque at south Lebanon hospital compound, City42, IDF, Hezbollah, Southern Lebanon
کیپشن: 5 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ شہید صلاح غندور ہسپتال کے احاطے میں جنوبی لبنان کی بنت جبیل میں ایک مسجد کو دکھایا گیا ایک گرافک۔فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل نے   جنوبی لبنان میں بنت جبیل میں ایک ہسپتال  کی مسجد پر ڈرون حملہ کرنے اور وہاں حزب اللہ کا ایک کمانڈ سنٹر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے آج 5 اکتوبر کو  غالباً ڈرون سے لی گئی ایک تصویر بھی جاری کی جس میں بنت جبیل میں  شہید صلاح غندوز ہسپتال میں ایک مسجد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان مین بتایا گیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے  ایک کمانڈ سنٹر  مین موجود کارکنوں کو  ڈرون حملے سے مار دیا ہے، فوج کے بیان مین دعویٰ کیا گیا کہ یہ کمانڈ سنٹر جنوبی لبنان کی بنت جبیل کی ایک مسجد کے اندر واقع شہید صلاح غندور ہسپتال کے احاطے میں تھا۔ حملہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا گیا اور اس مین سویلینز کا نقصان روکنے کے لئے علاقہ کے لوگوں کو ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسج بھیجا گیا تھا جس میں اور قریبی دیہاتوں میں حکام سے  "ہسپتال میں ہونے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔"  

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ بالکل درست اور انٹیلی جنس پر مبنی تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق،  مسجد  کے ایک حصے میں  بنائے گئے کمانڈ روم کو حزب اللہ کے کارکن "آئی ڈی ایف کے فوجیوں اور کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور  حملوں کوانجام دینے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔"