ایران کو جواب سنجیدہ اور اہم ہو گا، اسرائیلی فوج کا انتباہ

5 Oct, 2024 | 06:59 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کی  فوج  منگل کے روز  ملک پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے جواب کی منصوبہ بندی کرنے  میں مصروف ہے، اور خبردار کیا ہے کہ یہ جواب  "سنجیدہ اور اہم" ہوگا۔

آئی ڈی ایف نے آج ہفتہ کے روز  کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ملک پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے "نتائج ہوں گے۔" 

اسرائیل کے میڈیا میں فوجی حکام کے حوالے سے ایران پر جوابی حملہ کی تیاری کی اطلاعات جمعہ کے روز تہران مین آیت اللہ خامنہ ای کے غیر معمولی خطبہ جمعہ اور پبلک کے سامنے غیر معمولی  طور پر آمد کے بعد سامنے آیا ہے جبکہ جمعہ کے روز ہی واشنگٹن مین وائٹ ہاؤس کی معمول کی بریفنگ میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے غیر معمولی وزٹ کیا اور خود صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے اور خاص طور سے یہ کہا کہ اسرائیل کو ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔

اسرائیل میں ہفتہ (سبت) کے روز کام برائے نام ہوتا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ حکومت کے اہلکار بھی بیشتر کام روک دیتے ہیں تاہم اس وقت ایک مختلف صورتحال سامنے آ رہی ہے کہ اسرائیل کی فوج کے سینئیر افسر نئے سال کی چھٹیوں اور اس کے فوراً بعد آنے والے سبت کے روز بھی کام میں مصروف ہیں جس کا تعلق جنگ  سے ہے۔ 

اسرائیل کا میڈیا منگل کے ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں بتا چکا ہے کہ اس سے اسرائیل کو نقصان پہنچا جس مین ائیربیسز پر ہونے والا نقصان بھی  چامل ہے۔ حالانکہ فوج نے کہا ہے کہ کسی ہوائی جہاز یا اہم انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

اوپر تصویر میں ویڈیو سے لی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کو یروشلم پر روکا جا رہا ہے، 1 اکتوبر 2024۔  بذریعہ گوگل 

مزیدخبریں