عثمان خادم کمبوہ: پاکستان تحریک انصاف کا لاہور آزادی چوک میں احتجاج کا معاملہ ، پی ٹی آئی کارکن پولیس نفری کے باعث گلیوں اور گھروں میں جمع ہو گئے ۔
پی ٹی آئی رہنما چودھری اصغر گجر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری قیادت میں کارکنان آزادی چوک کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آزادی چوک کے گرد و نواح میں موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد آزادی چوک کے قریب گلیوں اور گھروں میں جمع ہے، 6 بجے کے بعد کارکنان نکلیں گے اور آزادی چوک میں احتجاج کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے حکم پر بڑا احتجاج ہوگا،6 بجے کے بعد پی ٹی آئی سرپرائز دے گی۔
چودھری اصغر گجرنے مزید کہا کہ آج کے دن صدر پی ٹی آئی لاہور میدان میں موجود نہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ لاہور کے صدر لیڈ کرنے کیلئے سامنے نہیں آئے، لیکن ہر صورت بھرپور احتجاج ہوگا۔