ویب ڈیسک : پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے گرفتار نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق درخواست گزار صوبے کا وزیر اعلیٰ ہے، وکیل کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت علی امین کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، یہ خدشات درست ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے خود ک وسرنڈر کر لیا ہے، اس لیے درخواست کو جزوی طور پر منظور کیا جاتا ہے اور حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو کوئی بھی پولیس یا ادارہ گرفتار نہ کرے، اور درخواست گزار 5 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔