ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان آگیا ۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو باظابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے پی ہائوس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبر پختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا ۔