فتنتہ الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنیوالے 6 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

5 Oct, 2024 | 04:20 PM

احمد منصور : ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے 6 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (عمر: 43 سال، ساکن ضلع فیصل آباد)،  لانس نائیک محمد اللہ شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع خیبر)، لانس نائیک اختر زمان شہید (عمر:30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، لانس نائیک شاہد اللہ شہید(عمر: 29 سال، ساکن ضلع ٹانک)، لانس نائیک یوسف علی شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی جمیل احمد شہید (عمر 26 سال ، ساکن ضلع سوات ) کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی ۔ 

نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، سینیئر حاضر سروس فوجی اور سول حکام ،جوانوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو دوام بخشتی ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر 

مزیدخبریں