علی امین گنڈا پور  کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

5 Oct, 2024 | 04:15 PM

ویب ڈیسک :  سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام پر علی امین گنڈا پور  کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات ہیں ۔

  پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق انہیں کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔  آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کو گرفتا رکیا۔

سرکاری ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علی امین کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ تاہم علی امین کی گرفتاری کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 

قبل ازیں علی امین گنڈاپور اس وقت کے پی ہاؤس میں موجود تھے ۔

دوسری جانب غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے، جس کے بعد عدالت نے حکم دیا  ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیاجائے ۔ 

مزیدخبریں